گیس، نادرا سینٹرز اور انٹرنیٹ سکیمیں وزیر اعظم کا وعدہ پورا ہو رہا ہے بڑے وزیر کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ سندھ میں مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پچھلے ماہ کہا تھا پیکج پر کام ایک ماہ کے اندر شروع ہو گا، آج وہ وعدہ پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس میں گیس، نادرا سینٹرز اور انٹرنیٹ سکیمیں شامل ہیں۔۔۔۔۔

70 لاکھ غریب گھرانوں کی خواتین کو بلا سود قرضے دینے کا منصوبہ، وزیراعظم عمران خان آج افتتاح کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج احساس سیونگ والٹس (احساس بچت بنک اکاؤنٹ) کا اسلام آباد سے آغاز کریں گے۔
70 لاکھ گھرانوں کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت احساس پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ احساس سیونگ والیٹس کے ذریعے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی ۔
احساس سیونگ والٹس کفالت گھرانوں کے لئے معاشی نقصانات سے بچاؤ ، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا.
اس پروگرام کا مقصد بچت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی.
نیا متعارف کرایا ہوا بچت اکاؤنٹ ’One Woman one Bank Account Policy‘ کے تحت شروع کردہ مالی شمولیت کو مزید فروغ دے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کو معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر بریفنگ دیں گی، وزیر اعظم مستحق خواتین سے گفتگو کریں گے، ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے اور خطاب کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں