ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کا ہفتہ بھر کورونا کے مفت ٹیسٹ کرنے کا اعلان

لاہور (آن لائن)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال انسانی خدمت میں پیش پیش ہے۔ کورونا وبا کے دوران غریب اور مستحق مریضوں کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ہفتہ بھر کورونا کے مفت ٹیسٹ کرے گا۔ نادار اور مستحق مریض مفت ٹیسٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے فوری طور پر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شوکت ورک نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے اور معاشی طور پر تمام طبقے متاثر ہوئے ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے معاشی گرداب میں پھنسے عوام کی سہولت کے لئے کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ صحت کے شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا جا سکے۔ ڈاکٹر شوکت ورک نے بتایا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج معالجہ جاری ہے۔ جہاں پر انہیں بین الاقوامی معیار کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سی ای او ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ڈاکٹر شوکت ورک نے حکومت کے تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close