وفاقی وزیر اسد عمر نے جہانگیر ترین کو خوشخبری سنا دی

سکھر(پی این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین نے غیر قانونی کام نہیں کیا تو وہ سرخرو ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ میاں صاحب دیار غیر میں بیٹھے ہوئے ہیں، خدانخواستہ انہیں کچھ ہونہ جائے، وہ پاکستان آئیں، حکومت ان کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال اور محفوظ جگہ پر رکھے گی ، پاکستان میں جیل سب سے محفوظ جگہ ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے سب کیلئے پورے ہونے چاہیں، وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کی بنیاد ہی انصاف ہے، قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے،ان کی تحریک ختم ہو چکی ہے اور اس وقت سیاسی ہلچل کم ہے، کہیں پر بھی کوئی خطرہ نہیں حالات سب ٹھیک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ نواز شریف کو خطرہ ہے کیونکہ وہ لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، اگر انہیں کوئی خطرہ ہے تو میرا مشورہ ہے کہ فوراً پاکستان آجائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close