تارکین وطن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، حکومت کا سب سے اہم مقصد اوورسیز پاکستانی کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا ہے، اسد قیصر

اسلام آباد( آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا سب سے اہم مقصد اوورسیز پاکستانی کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا ہے ،سمندر پار پاکستانی دن رات محنت کر کے زرمبادلہ پاکستان بجھواتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ تارکین وطن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا میں اپنے پرتگال میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ گزشتہ سالوں میں پرتگال میں مقیم تحریک انصاف کے کارکنان کی پاکستان کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ رحم دین اور نور حیات کے ھمراہ کمیونٹی کے ممبران اور راہنماؤں نے کمیونٹی کے جو مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو پرتگال کی پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر اجاگر کیا۔برما اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کی۔ میں پرتگال میں مقیم تارکین وطن کی خدمات پر قابل ستائش ھیں،اسد قیصر نے کہا مجھے پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے جو اقدامات سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کیے ہیں ان میں ووٹ کا حق دیا اہم اقدام ہے، آن لائن روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے پاکستانی اوور سیز سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے اپنے عزیزوں کے لیے گاڑیاں خریدنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ وزیراعظم پورٹل برائے اوور سیز کا قیام حکومت کا اہم اقدام ہے۔ بیرون ملک مقیم کو جو مشکل بھی پیش آئے اس کے لیے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔قومی اسمبلی سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قانون پاس کریں گے کہ کوئی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں زمین اور پلاٹ پر قبضہ نہیں کر سکے۔ حکومت کا سب سے اہم مقصد اوورسیز پاکستانی کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا ہے۔حکومت پاکستان جلد ہی پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوہری شہریت کا نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو پرتگال کے ساتھ تجارت۔ثقافت اور تعلیم کے شعبے میں تعلقات استوار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا پرتگال میں 1 ملین پاکستانیوں کی گنجائش موجود ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کو بے پناہ فوائد حاصل ہو سکتا ہے۔ میں پاکستانی کمیونٹی پرتگال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس پروگرام میں آنے کی دعوت دی اور مجھے آپ لوگوں سے باتیں کرنے کا موقع فراہم کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close