مسلم لیگ ( ف ) کی تمام مسلم ممالک سے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

کراچی(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم ممالک سے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے منعقدہ اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلی کارڈز لیکر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا،کراچی کے تمام اظلاع ویسٹ ،ایسٹ،کورنگی،ملیر ،ساؤتھ،اورنگی ٹائون سے فنکشنل لیگ کے کارکنان نے ریلیوں کی صورت مظاہرے میں شریک ہوئے،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا کہ اسرائیل کی یہ حکمت عملی ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم کے ذریعے سے ان کی زمینوں پر قبضہ کرتا ہے اور پھر جنگ بندی کرتا ہے، ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ فلسطین کی آزادی کے لیے حاضر ہے،انہوں نے کہا سندھ پر سالوں سے حکمرانی کرنے والی جماعت زرداری لیگ کی خاموشی قابل مذمت ہے ،ان کو صرف اقتدار چاہیے،فلسطین کی مکمل آزادی ہی فلسطین کا حل ہے،فنکشنل لیگ فلسطین اور کشمیر کی مکمل آزادی کے لیے جدوجھد جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلم ممالک یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر سید محمد اسماعیل شاھ راشدی نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں،انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دلیں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتی ہیں،اسرائیل مظالم کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک فنکشنل لیگ کے کارکنان فلسطینی عوام سے اظہار یکجھتی کہ لیے سراپا احتجاج ہیں،اسرائیل فلسطین کے بچے بچے کو مارنا چاہتا ہے،57 مسلم ممالک کے ہوتے ہوئے بھی فلسطینی مارے جارہے ہے جو قابل مذمت ہے،پاکستان حکومت کو بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے،فنکشنل لیگ کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فنکشنل لیگ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے،ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امہ متحد ہے،مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی رہنما فقیر غلام النبی منگریو،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر رضا خان،سینٹرل کے صدر بابر جہانگیر،ضلع ایسٹ کے صدر الہیار بلوچ،کورنگی کے صدر چودھری تنویر،ضلع ساؤتھ کے صدر زکریا حسین ویسٹ اورنگی ٹائون کے صدر فرحان عالم ،ملیر کے سینئیر نائب حبیب راجپر،اور دیگر نے شرکت کی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close