جہانگیر ترین کرپشن میں ملوث ہوئے تو۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی)سب کا احتساب ہو گا کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، جہانگیرترین ملوث ہوئے تو انہیں بھی نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کر لیا- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کسی کو این آر او دوں گانہ چھوڑوں گا،حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،مخالفین کیساتھ زیادتی نہیں کی تواپنوں کیساتھ کیوں کرینگے ،چینی سکینڈل میں جہانگیرترین ملوث ہوئے تو نہیں چھوڑوں گا،سب کا احتساب ہو گا کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیاسی معاشی صورتحال پر غور اوراہم فیصلے کئے گئے۔کورکمیٹی کو گروتھ 4 فیصد تک آنے ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے پر بریفنگ دی گئی ،کور کمیٹی نے وزیراعظم کی قیادت پر اورمعاشی پالیسیوں پراعتماد کااظہارکیا۔کور کمیٹی نے کہاکہ معاشی اہداف میں کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کیاجائے ،اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور جہانگیر ترین کے معاملے پر بھی کور کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کور کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو این آر او نہیں دیاجائے گا ، کورکمیٹی نے کہاکہ کوئی پارٹی سے ہو یا اپوزیشن سے ،انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ۔اجلاس میں آزادکشمیر کے انتخابات سے متعلق امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے قبل ہوم ورک پر بریفنگ دی گئی، کور کمیٹی نے کہاکہ آزادکشمیر کے انتخابات سے متعلق امیدواروں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا۔کور کمیٹی نے خیبرپختونخوااور پنجاب میں اسی سال بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر سطح کے کارکنوں کو متحرک کیا جائے ،احتساب کا عمل جاری ہے گا، کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے۔وزیراعظم کوترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آگاہ کیا،کور کمیٹی اجلاس میں اتفاق کیاگیاکہ جائز مطالبات تسلیم ہوں گے ۔اجلاس میں آزادکشمیر کے انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگوہوئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کریں ، تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی ۔اجلاس میں معاشی صورتحال پر بھی گفتگوہوئی،وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کااظہارکیا،وزیراعظم نے کہاکہ کورونا کے باوجود ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا، وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا ،مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close