حلف اٹھانے کا فیصلہ شہباز شریف کی نہیں بلکہ کس کی مشاورت سے کیااور اچانک فیصلہ تبدیل کیوں کیا؟ چوہدری نثار نے حیران کن وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائوں گا، حلف اٹھانے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کیا ہے۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حلف اٹھانے کا مطلب اپنے موقف سے تبدیلی نہیں ہے، حلف اٹھانے کامطلب سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرناہے اور عوام کو کورونا سے بچانا بھی حلف اٹھانے کی وجہ بنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک تحریری بیان میں چوہدری نثار نے لکھا کہ پچھلے چند دنوں سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں، مجھ سمیت میرے کسی ترجمان نے اس پر کوئی لب کشائی نہیں کی، باہمی مشاورت کے بعد حلف اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے، تنخواہ اور ٹی اےڈی اے سمیت مراعات نہیں لوں گا۔انہوں نے واضح کیا کہ سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی، اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close