مکوآنہ (پی این آئی) بجلی کے بل جمع کروانے والی غریب عوام کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے شہر کے مختلف بینکوں نے لیسکو کے صارفین سے بجلی کے بل وصول کرنے کے انکار کر دیا، بلوں پر قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو رہے۔تفصیلات کے مطابق بلوں پر شائع ہونے والے صارف کا قومی شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لیسکو کے لاکھوں صارفین نے سالہا سال سے بجلی کے کنکشن لے رکھے ہیں،کنکشن لینے کے بعد صارفین نے اپنے نام پر بلوں کو منتقل نہیں کروایا، کنکشن منتقل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی ہدایت کی تھی، قومی شناختی کارڈ نمبر کیساتھ ساتھ موبائل نمبر لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس لئے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو سکیں گے دوسری جانب پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2021-22ئ کے بعد فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں واقعہ پانچ مرلے کے تمام کیٹگیریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکس ایریا کیبجائے 5 مرلے کے گھروں پر کرائے کی مد میں عائد کیا جائے گا۔ کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں