کراچی (پی این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں کورونا کیسز بڑھ کر 8.37 فیصد ہیں ، اس صورتحال میں کوئی نرمی کی گنجائش نہیں ہے ، صوبے میں سکول اور کالجز مزید دو ہفتے کیلئے بند کئے جا رہے ہیں ، دکانوں کو بھی 8 کی بجاءے 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال رمضان اور عید کے بعد کورونا کیسز بڑھے ، رواں سال تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے حکمت عملی اپنائی ، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 13٫8 فیصد ہے ، حیدر آباد میں 10٫8 فیصد ہے ۔ہم نے جن اقدامات کا کہا تھا وہ نہیں مانے گئے ، صوبے میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 8٫37 فیصد ہو گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس نے ایڈوائس دی کہ سخت اقدامات کرنا ہوں گی ، دکانوں کے اوقات 8 کی بجائے 6 بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مالز کے اندر جو فارمیسیز ہیں انہیں بھی 6 بجے بند کیا جائے گا۔ پٹرول پمپ ، ٹیک اوے ، ہوم ڈیلوری کھلی رہے گی ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کی کمی کو جانتے ہیں ، کم پانی سب کو برابر ملنا چاہئے ، ہمیں بلوچستان سے لڑانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔سندھ کو 37 فیصد کم جبکہ پنجاب کو 15 فیصد کم پانی دیا جا رہا ہے ، ایک صوبے کو سرسبز دوسرے کو بنجر بنانا ٹھیک نہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں