عمران خان کی کامیاب ماحولیاتی پالیسی، پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد (آئی ا ین پی) وزیراعظم عمران خان کی ماحولیات سے متعلق کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کو رواں سال پانچ جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملا ۔ پاکستان پانچ جون کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اعلانات کرے گا، جس میں بلین ٹری، کلین گرین سمیت الیکٹرک وہیکل پالیسی،نیشنل پارکس،گرین جابز کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے صرف چار عالمی شخصیات کاچنا کیا گیا ہے، جن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی شامل ہیں، وزیر اعظم عمران خان چار جون کی رات کو عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں سیکریٹری جنرل یو این، پوپ اور جرمن چانسلر شرکت کریں گے، معاون خصوصی ملک امین نیعالمی یوم ماحولیات کی تیاریاں شروع کردیں، پانچ جون کو اسلام آبادمیں ماحولیات کے حوالے سے میگا تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال چین کو عالمی یوم ماحولیات پرانٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز ملا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close