کورونا کیسزمیں واضح کمی ہونے لگی، عوام کو بڑی خبر دے دی گئی

راولپنڈی ( آئی این پی)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے باعث کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے،کورونامریضوں کامکمل طورپرفری علاج کیاجارہاہے،پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر سخت عملدر آمد کیا جا رہا ہے، جتنے مریض ہسپتالوں میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ صحت مند ہو کر واپس جا رہے ہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جا رہا ہے،پنجاب میں 28لاکھ سے زائدا فراد کو ویکسین لگ چکی ہے ۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے حکومت ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ،پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر سخت عملدر آمد کیا جا رہا ہے، جتنے مریض ہسپتالوں میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ صحت مند ہو کر واپس جا رہے ہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جا رہا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا کے حوالے سے مسلسل اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، ایس او پیز پر عملدرآمد کے باعث کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے ، آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے حکومت اقدامات کر رہی ہے ، پنجاب میں 28لاکھ سے زائدا فراد کو ویکسین لگ چکی ہے ، پنجاب بھر میں ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں لوگوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پرمکمل پابندی ہے،پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ چل رہی ہے، تجارتی مراکز رات 8 بجے کے بعد بند رہیں گے،اس وقت شعبہ صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہے،کورونامریضوں کامکمل طورپرفری علاج کیاجارہاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close