نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد مسئلہ فلسطین پر کیوں خاموش رہے؟ فواد چوہدری نے مشکل سوال پوچھ لیا

اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی روئیے پر نواز شریف ، ان کی بیٹی اور داماد کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں