اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی، چوہدری نثار علی خان نے دبنگ اعلان کر دیا

راولپنڈی( آئی این پی) سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھانے سے قطعی طور پر میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا ،حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے، یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور پھر دوسری ہی سانس میں ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لیا جائے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی خاص طور پر جب عام انتخابات ہونے میں ڈیڑھ دو سال باقی ہوں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے میرے پنجاب اسمبلی کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کے حوالے سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں میں نے اس بارے میں نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی میرے کسی سیکرٹری یا ترجمان نے اس پر لب کشائی کی مگر اس کے باوجود کہانیاں بنتی رہیں پچھلے چند ہفتوں سے حلقے کے عوام کے ساتھ انتہائی گفت و شنید اور باہمی مشاورت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے پیر کے اجلاس میں حلف اٹھائوں گا مگر حلف اٹھانے سے قطعی طور پر میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا جس میں تنخواہ‘ ٹی اے ‘ ڈی اے سمیت مراعات شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور پھر دوسری ہی سانس میں ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لیا جائے الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی خاص طور پر جب عام انتخابات ہونے میں ڈیڑھ دو سال باقی ہوں۔ مزید برآںکورونا وباء اور عوام کو بڑے اجتماع کے حوالے سے اس وباء سے بچانے کی ضرورت بھی ہمارے فیصلے پر اثر انداز ہوئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں