ایک ہزار روپے کی شرط جیتنے کیلیے سابق پی ٹی آئی ایم این اے 4 منزلہ بلند سائن بورڈ پر چڑھ گئے‎

اسلام آباد(پی ٹی آئی )تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شرط جیتنے کیلئے کئی منزلہ عمارت بلند سائن بورڈ پر چڑ ھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی انجیئنئرحامد الحق ایک ہزار کی شرط پوری کرنے کیلئے مذاق میں تین سے چار منزلہ عمارت بلند سائن بورڈ پرچڑھ گئے ، عمارت پر چڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جسے وہاں موجود ان کے دوستوں نے بنایا اور سوشل میڈیا پر ڈال دیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑھیوں کی مدد سے سائن بورڈ پر چڑھے اور واپس آکر شرط کا ایک ہزار لے کر خوشی کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close