اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے عام انتخابات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات دور کرنے کی کوششوں کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاا ستعمال بڑے اور اہم ایجنڈے کے طور پر سامنے آیا ہے لیکن دوسری جانب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں،اس حوالے سے الیکشن کمشین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کے وی لاک شیئر کردی گئی، جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا گیا ہے، ویڈیو کے شیئر ہوتے ہی حکومتی ارکان کی جانب سے بھی بیان سامنے آگئے تو الیکشن کمیشن نے ہلچل مچنے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ الیکشن کمیشن کا ٹویٹر اکائونٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آپریٹ کرتا ہے۔اس معاملے پروزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور یہ ادارہ آئین کے باہر کچھ نہیں کرسکتا، ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچ جاتا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے کو ابھی پارلیمنٹ میں جانا ہے، اس حوالے سے پہلے ہی الیکشن کمیشن کیسے فراڈ کہہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے کہ ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیسا مواد شیئر کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کو خود آکر اس معاملے کی وضاحت دینی چاہیے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں