ماہرہ کیس، سجل کی ڈانس ویڈیو نے نئے سوالات کھڑے کر دیئے

لاہور (پی این آئی) ایک جانب مائرہ قتل کیس میں 20 روز بعد بھی پولیس حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی تو دوسری جانب مائرہ کی دوست سجل کی ڈانس ویڈیو منظر عام پر آگئی۔وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مائرہ کی دوست سجل کو ڈانس پارٹی میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈانس پارٹی میں سجل کی ایک اور دوست اورعلی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔مائرہ کو قتل کی رات سجل اور علی نے ہی علی الصبح پونے 4 بجے ان کے گھر ڈراپ کیا تھا۔اس سے پہلےمائرہ کے والد ذوالفقار کے مطابق انہوں نے سجل کو پکڑنے اور اسے شامل تفتیش کرنے کی اپیل کی ہے تاہم سجل کوپولیس نے پکڑ کر چھوڑ دیا تھا۔ ابھی تک مائرہ کی دوست اقراء اور نامزد ملزم سعد بٹ کو حراست میں لیا گیا ہے، اندھے قتل نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کو 3 مئی کو لاہور میں پراسرار انداز میں مارا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close