ایک حادثہ تھا جو فیصل واوڈا کو تحریک انصاف میں لے آیا، ذمہ دار پارٹی لیڈر نے انکشاف کر دیا

لاہور(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اور پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا پارٹی میں حادثاتی طور پر آئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ فیصل واوڈا کبھی عوام میں نہیں جاتے جس کی وجہ سے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پانچویں نمبر پر آئی۔انہوں نے کہا کہ فوادچودھری اور عامر کیانی پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔ ہمارا معاملہ سیاسی ہے ہمیں سیاسی بندے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے۔ نذیر چوہان ہمارے گروپ کے بہت اہم شخص ہیں۔ عثمان ڈار میرے بھائی ہیں لیکن وہ حقیقت کے قریب نہیں جاتے۔ پرامید ہیں جہانگیر ترین باعزت بری ہوں گے۔پنجاب کے وزیر زراعت نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر جو بھی رپورٹ پیش کریں گے، وہ اسے قبول کریں گے۔ ہم جہانگیر ترین سے متعلق کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین سے ہمار ذاتی تعلق ہے۔ انشااللہ رپورٹ ہمارے حق میں آئے گی۔نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ اگر عوام کی خدمت نہیں کریں گے تو اللہ اور عوام کے قرض دار ہوں گے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا کے باعث ڈویلپمنٹ نہیں کراسکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 ماہ کے دوران جہانگیر ترین کا ساتھ دے رہے ہیں۔ گزشتہ اجلاس میں ہم سے کوئی حلف نہیں لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بھی بتا دیا تھا کہ کوئی حلف نہیں اٹھایا۔پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close