بڑے سرکاری ہسپتال کے گارڈ بھی ڈاکٹر بن گئے،80 سالہ مریضہ کا علاج کرڈالا، ایکشن لینے کا اعلان

لاہور (آن لائن )لاہور کے میو اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر مریضہ کا علاج کرنے کے واقعہ کا وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔یاسمین راشد نے سیکریٹری ہیلتھ کوتحقیقات کاحکم دے دیا۔واضح رہے کہ لاہور کے میو اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے 80 سال کی مریضہ کا سرجیکل ٹاور میں آپریشن کرنے کی خبر سامنے ای تھی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 مئی کی شام کوخاتون کو پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی میں لایا گیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سیخون بند نہ ہوا لیکن پٹی کرکے گھر بھجوا دیا گیا، جبکہ سیکیورٹی گارڈ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے 2 روز تک گھر میں مریضہ کی پٹی بھی کرتا رہا، مریضہ کا خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ مریضہ کو دوبارہ اسپتال لایا گیا توحقیقت سامنے آئی۔میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سیکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کردیا، آپریشن تھیٹر میں ڈیوٹی پر مامور ملازم عثمان بٹ کو معطل کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close