لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے، عمران خان معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں، نون لیگ نے شرح ترقی 5.8 فیصد پر چھوڑی تھی اور عمران خان محض 3.9فیصد شرح ترقی دکھا رہے ہیں،اندازہ لگائیں، ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے، انہوں نے ٹویٹر پر لکھا یاد رہے کہ سٹیٹ بینک کے نمائندے نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے پہلے سال میں اصل 1.9 فیصد کے عدد کو بڑھا چڑھا کر 3.3فیصد دکھایاتھا۔ اس سال بھی انہوں نے جھوٹ بولا، شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی نے منفی 0.4فیصد سے منفی 0.5 فیصد کے گزشتہ سال کے اپنے اعداد وشمار پر نظرثانی کی ہے، گزشتہ برس پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں 3فیصد کمی آئی۔ غیرجانبدار معاشی ماہرین اس سال بھی پاکستانیوں کی حقیقی آمدن میں کمی ہونے کا بتا رہے ہیں۔ لہذا شرح ترقی اس سال بھی غیرحقیقی ہے جو گزشتہ کی طرح نظرثانی پر آئند برس کم ہوگی۔ 25 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے 13فیصد اضافہ دکھارہا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں 17فیصد اضافہ ہوا۔ اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوںمیں 14فیصد سے زائد اضافہ ہوا، مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔ عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2 کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے۔ عمران خان معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت سکول، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں