شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر ایک جوان وطن پرقربان ہو گیا

راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ ،ایک جوان شہیدہوگیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ کونشانہ بنایا،فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ پر موثر جوابی کاروائی کی ،فائرنگ کے تبادلے میںجھنگ کے رہائشی 32سالہ سپاہی عمر درا ززخمی ہوگئے اورپھرجام شہادت نوش کیا ۔پاکستان نے متعد د مرتبہ افغان حکومت سے پاک افغان بارڈر کے اطراف میں موثر انتظام اور کنڑول کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتاہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close