سعودی عرب کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کو ویکسین کے معاملے میں خصوصی رعایت کے لیےپاکستان کی سعودی حکومت سے درخواست

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کردی ۔سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی وزارت خارجہ کا سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے چین کے علاہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دیدیا ہے۔پاکستان کا موقف ہے کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے، ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے،۔ سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے۔ ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔پاکستان کا موقف ہے کہ چینی ویکسینیشن کو تسلیم کیا جائے ،پاکستان نے معاملہ سعودی حکومت کے سامنے رکھ دیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close