آئندہ بجٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین کے گروپ کے تحفظات ختم ہو گئے ہیں اور انہوں نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیاہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کو آئندہ بجٹ میں ترقیاتی سکیمیں دینے کا وعدہ کر لیاہے جس کے تحت ارکان اسمبلی بدھ تک حلقوں سے وابستہ ترقیاتی سکیمیں جمع کرائیں گے جبکہ دیگر مسائل بھی ایک ماہ میں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے واضح کہا ہے کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب اسمبلی میں ترجمان سعید اکبر نوانی نے کہاہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ، شفاف انکوائری رپورٹ اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے قبول کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں سعید اکبر نوانی، ملک نعمان لنگڑیال ،اجمل چیمہ، زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر ان آفتاب اورعون چوہدری نے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا۔اس موقع پر حلقے کیلئے ترقیاتی سکیموں،گروپ کے ارکان اسمبلی کے حامیوں پر درج مقدمات فوری واپس لینے اور گروپ سے وابستہ وزرا اورمعاونین اور اراکین اسمبلی کاموں کوترجیحی بنیاد پر حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ محکموں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close