میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کےحوالےسے نئی شرط عائد کر دی گئی

لاہور(پی این آئی ) پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران امتحانی عملے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالےسے تمام بورڈز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ امتحانی عملے کو فوری ویکسی نیشن کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ویکسی نیشن کروانے والے امتحانی عملے فہرست تیار کر نے کا کہا گیا ہے۔ صرف انہی اساتذہ کی امتحانات میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروا چکے ہوں گے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 19 جون کے بعد سے ہونا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close