فردوس عاشق اعوان نے ترین کے ساتھیوں کو الگ گروپ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

لاہور(آئی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص آزادانہ رائے کا حق رکھتا ہے، پی ٹی آئی اراکین کے وفد نے وزیراعلی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، ناراض اراکین کوئی گروپ نہیں بلکہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں، ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان علاج کیلئے ریلیف لے کر گیا، خاندان کے سربراہ بیٹے کے کاروباری دفتر کا دورہ کر رہے ہیں، آپ برطانیہ علاج کیلئے گئے یا بیٹے کے کاروباری دفترمیں رونمائی کیلئے ؟ آپ کی جان کو خطرہ ہے تو پاکستان تشریف لے آئیں، نواز شریف کو پاکستان کی جیل میں سیکیورٹی دیں گے،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے بجٹ سے متعلق رپورٹ پیش کر رہے ہیں، وزیراعلی روزانہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہیں، پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد ریلیف دیا، آنیوالا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا، نچلی سطح پر عوامی مشکلات کے تدارک میں کمی آئے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close