جی ڈی پی میں 33 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ، معیشت میں بہتری کی خبروں نے اپوزیشن کی صفوں میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ جی ڈی پی میں 33ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے، ہفتہ کو بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پرچی چیئرمین کا معیشت پر بھاشن شرمناک ہے، کورونا کے باوجود معیشت کی سمت درست ہے، پیپلز پارٹی چیئرمین کے ہاتھ میں غلط اعدادوشمار کی پرچی پکڑا دی گئی ہے جس میں جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.94فیصد لگایا گیا ہے جبکہ جی ڈی پی 263ارب ڈالر سے 296ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے،شہباز گل نے کہا کہ جی ڈی پی میں 33ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے اور فی کس آمدنی میں بھی 13.4فیصد کا اضافہ ہوا ہے، آج کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے جو 20ارب ڈالرز پر ہمیں دیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ برآمدات 25.5ارب ڈالرز کے تاریخی بلند ترین سطح پر ہونے کی پیشگوئی ہے جبکہ ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانیوں کا وزیر اعظم پر اعتماد ہے،معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کے باوجود وزیر اعظم کے مثبت فیصلوں کی بدولت معیشت کو استحکام ملا ہے جبکہ بھاشن بازی کے بجائے چیئرمین اصل اعدادوشمار پر نظر ڈالیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close