اسلام آباد۔ (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 88 اموات ہوئیں جن میں سے 40 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 7 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 51 فیصد,پشاور میں 33 فیصد اور بہاولپور میں 42 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 41 فیصد،صوابی میں 48 فیصد،گوجرانوالہ میں 45 فیصد اور ملتان میں 62 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 62 ہزار 238 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 24 ہزار 299, پنجاب میں 23 ہزار 152, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 471, اسلام آباد میں 3 ہزار 661, بلوچستان میں 1 ہزار 455,گلگت بلتستان میں 397, آزاد کشمیر میں 813 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 855 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 536 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651, بلوچستان میں 24 ہزار 413, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471، اسلام آباد میں 80 ہزار 156, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 29 ہزار 13، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57 اور سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 177 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 891 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار 739 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 مریض ہسپتالوں میں اور 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 900 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 744 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 270 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 526 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 819 مریض زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں