کن اہم شہروں میں اسکول 6جون تک بند رہیں گے؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت تعلیم نے ملک کے مختلف شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکولز 6جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے،فیصل آباد،گجرات اور ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 12 جب کہ سوات اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے 14اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے،مختلف شہروں میں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا جب کہ 5فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24مئی سے کھلیں گے۔۔۔۔۔

عثمان بزدار سے پرویزخٹک کی ملاقات، اعلیٰ قیادت کاکیا پیغام لے کے آئے؟

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی لاہور میں وزیردفاع پرویزخٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹنک نے عثمان بزدار کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اہم پیغام پہنچایا۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں، انتقام نہیں بلکہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،انہوں نے کہا کہ اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے، پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پرعمل پیراہے،اس موقع پر پرویزخٹک نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close