اسلام آباد(پی این آئی 26مئی 2021 کو مکمل چاند گرہن ہوگا جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا البتہ امریکا کے مغربی حصے بشمول Pheonix, Texas, Houston اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں (میلبورن اور سڈنی)، فلپائن، ہانگ کانگ، ٹوکیو میں مکمل چاند گرہن نظر آئے گا جبکہ مانٹریال، نیویارک، شکاگو، ارجنٹائن اور بیجنگ میں جزوی چاند گرہن ہوگا ۔روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی شائع خبر کے مطابق جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہے کہ پاکستان کے وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48منٹ پر ہوگامکمل چاند گرہن 4بج کر 11منٹ پر ہوگا۔ اس گرہن کا اختتام شام 6 بج کر 5منٹ پر ہوگا۔ اس چاند گرہن کا دورانیہ 5گھنٹے ہے۔اس گرہن کا نام سپر فلاور بلڈ مون (Super Flower Blood Moon) رکھا گیا ہے چونکہ 14منٹ کے لئے چاند سرخرنگ کا نظر آئے گا دوران مکمل چاند گرہن ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان نے ترین کے ساتھیوں کو “” الگ گروپ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
لاہور(آئی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص آزادانہ رائے کا حق رکھتا ہے، پی ٹی آئی اراکین کے وفد نے وزیراعلی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، ناراض اراکین کوئی گروپ نہیں بلکہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں، ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان علاج کیلئے ریلیف لے کر گیا، خاندان کے سربراہ بیٹے کے کاروباری دفتر کا دورہ کر رہے ہیں، آپ برطانیہ علاج کیلئے گئے یا بیٹے کے کاروباری دفترمیں رونمائی کیلئے ؟ آپ کی جان کو خطرہ ہے تو پاکستان تشریف لے آئیں، نواز شریف کو پاکستان کی جیل میں سیکیورٹی دیں گے،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے بجٹ سے متعلق رپورٹ پیش کر رہے ہیں، وزیراعلی روزانہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہیں، پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد ریلیف دیا، آنیوالا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا، نچلی سطح پر عوامی مشکلات کے تدارک میں کمی آئے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں