لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نےبہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی میں سرکاری و نجی سکول 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔اعلان میں ہا گیا ہے کہ 5 فیصد سےکم کورونا کیسز والے 16 اضلاع میں 24 مئی سے سرکاری و نجی اسکول کھولے جا رہے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 24 مئی سے 16 اضلاع میں کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے۔پنجاب کے محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی شامل ہیں جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ان اضلاع میں ہفتے میں 4 روز اسکول کھلیں گے اور ایک طالب علم 2 روزکےلیے اسکول آئے گا۔۔۔۔۔۔
بلاول بھٹونے وزیر اعظم عمران خان کے اہم کارنامے کی نشاندہی کر دی
کراچی(آئی این پی ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں، دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ عمران خان کا کوئی کارنامہ نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی ترقی کے دعوں میں مصروف عمران خان کوعوام کا خیال نہیں، بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے کچھ چھپ نہیں سکتا، عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں