وفاقی کابینہ میں کراچی کی ایک اور نمائندگی کا اضافہ، نیا وزیر کون ہو گا؟

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کی جانب سےایم کیو ایم پاکستان کووفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیش کش قبول کرلی گئی ہے۔ یہ پیش کش ایم کیو ایم کے مطالبات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم نے سگنل دے دیا ہے کہ ان کی تنظیم کی طرف سے کابینہ میں نیا وزیر کون ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ایک اور وزارت کی پیشکش کی گئی ہے اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی کابینہ میں نئے وزیر ہوں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پہلے بھی پیش کش کی گئی تھی لیکن مسائل کے حل میں ناکامی پر ہمارے لیے ایک وزارت بھی بوجھ بنی ہوئی ہے۔امکان ہے کہ پیشکش قبول کرنے کی صورت میں فیصل سبزواری ہی نئے وزیر ہوں گے جنہیں آب پاشی کی وزارت دی جائے گی۔۔۔۔۔۔

بلاول بھٹونے وزیر اعظم عمران خان کے اہم کارنامے کی نشاندہی کر دی

کراچی(آئی این پی ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں، دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ عمران خان کا کوئی کارنامہ نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی ترقی کے دعوں میں مصروف عمران خان کوعوام کا خیال نہیں، بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے کچھ چھپ نہیں سکتا، عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close