صوبہ پنجاب کا 24مئی سے اسکولز کھولنے کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 11اضلاع میں24مئی سے اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 24مئی سے کھلیں گے اور اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، منڈی بہاالدین، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم اور راجن پور میں بھی 24مئی سے اسکولز کھلیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 11اضلاع میں اسکولز 50فیصد طلبا کے ساتھ ہفتے میں 4روز کھلیں گے۔واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سیکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ورانہ اور غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

close