ایک دن آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار مغرب میں بھی اسرائیل کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، ایک دن آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، یوم یکجہتی فلسطین پر وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے اسرائیل بنا پاکستان کا ایک ہی موقف رہا کہ فلسطین کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوئی ، پاکستان نے ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر سب کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان ہر فورم پر فلسطین کے کھڑا رہے گا عمران خان نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے رمضان میں فلسطینیوں پر تشد کیا، نہتے فلسطینیوں پر ظلم کیا گیا، اسرائیلی بربریت سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں نمایوں پر فائرنگ کی، فلسطینیوں سے بہت ناانصافی ہورہی ہے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ 27ویں رمضان کو میں مسجد نبویؐ میں تھا جب پتہ چلا کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر تشدد کیا ہے ،اسرائیل نے ستر سال سے رہائش پذیر خاندانوں کو بھی گھروں سے نکال دیا جس نے نئے انتشار کو جنم دیا ، غزہ پر دنیا کی طاقتور ترین فوج نے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جس کی وجہ سے کئی معصوم بچے بھی شہید ہوئے ،فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے مسلم امہ سے رابطے کئے ،انہوں نے بھی ہماری بات کی حمایت کی،ہم نے فلسطین کو یقین دلایا کہ پوری مسلم امہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، میں نے شاہ سلمان سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کریں،مسلم ممالک کے سربراہان سے فلسطین کے مسئلے پر رابطہ کیا، شاہ محمود قریشی نے مسئلہ فلسطین بھرپور طریقے سے اٹھایا، ماضی میں مغربی میڈیا اسرائیل کے خلاف نہیں بولتا تھا اب مغربی میڈیا میں بھی اسرائیل پر تنقید ہوئی جو خوش آئند ہے،وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا ساتھ دینے والے اب فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی بھی بات کررہے ہیں، لگتا ہے دنیا کا موقف اب مسئلہ فلسطین پر تبدیل ہورہا ہے ،امریکی سیاسی رہنمائوں سمیت مغربی ممالک میں بھی اسرائیل پر تنقید کی جارہی ہے ،اسی طرح پچیس سال پہلے جنوبی افریقہ کی نسل پرست حکومت کے خلاف دنیا کی سوچ بدلی اور اتحادی طاقتور قوتوں نے بھی جنوبی افریقہ کی حکومت کو ساری عوام کو برابر حقوق دینے پر دباؤ ڈالا ،فلسطین کے حوالے سے بھی اسرائیل پر عالمی دباؤ آرہا ہے ،فلسطینیوں کو بھی ان کے حقوق دیے جائیں گے انہیں اپنا ملک اور برابر کے حقوق ملیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قائد کے وژن کے مطابق فلسطین کے ساتھ ہے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close