ن لیگ کا مستقبل مریم نواز نہیں بلکہ کون ہے؟ چوہدری نثار پنجاب کی سیاست میں کیا کردار ادا کریں گے؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)نامور صحافی کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا جبکہ بجٹ میں پہلی بار دھینگا مشتی ہوگی۔جہانگیر ترین گروپ پنجاب میں کچھ تبدیلی جاتا ہے،میری اطلاع کے مطابق دو میٹنگز ہو گئی ہیں لیکن اصل صورتحال کا پتہ یکم جون کو چلے گا۔چوہدری نثار پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے لیکن کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔ن لیگ کا مستقبل مریم نواز نہیں بلکہ شہبازشریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی اور نہیں فیصل واوڈا جیسے لوگ نقصان پہنچائیں گے۔سینئر صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے حلف اٹھانے سے پنجاب میں کوئی بڑی سیاسی تبدیلی نہیں آئے گی،اس حوالے سے کی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں،چوہدری نثار اس لیے حلف اٹھا رہے ہیں تاکہ حلقے میں ضمنی الیکشن نہ ہوں۔جبکہ معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے کسی رکن نے یہ نہیں کہا کہ وہ عمران خان کے نظریے سے اختلاف کرتا ہے یا کسی اور پارٹی میں چلا جائے گا۔سیاسی جماعت میں سیاسی کھینچا تانی چلتی رہتی ہے جس کو بات چیت سے حل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے لئے ایک وقت مقرر کیا ہوا ہے جس میں ان کے مسائل پر بات ہوتی ہے۔دوسری جانب ۔چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان پیر کے روز ملاقات کا بھی امکان ہے۔ زرائع کاکہناہے کہ چودھری نثار علی خان اور ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، چودھری نثار نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد دی،دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ذرائع کاکہناہے کہ چودھری نثار سوموار کو لاہور پہنچیں گے ،چودھری نثار کی سوموار کو اپوزیشن لیڈر شہبازشرف سے ملاقات متوقع ہے، شہبازشریف سے ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے ۔واضح رہے کہ حکومت کی انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں لانے کی تیاری کی وجہ سے شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا کر ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اسحاق ڈار کی رکنیت بچانے کیلئے بھی شہباز شریف سرگرم ہیں۔مسلم لیگ ن سے ناراض چودھری نثار او ر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما او ر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close