کوئٹہ (آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چمن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات باعثِ تشویش ہیںسلیکٹڈ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے، کسی کو بربریت کے بل بوتے اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا قومی فریضہ ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات باعثِ تشویش ہیںسلیکٹڈ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے کسی کو بربریت کے بل بوتے اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا قومی فریضہ ہے دہماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوںدھماکے کے زخمیوں کے لیئے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں