وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ہونے پر پیغام

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ، انمٹ اور لازوال دوستی کا سفر7 دہائیوں پر مشتمل ہے ۔ پاک چین تعلقات کے 70برس باہمی احترام،محبت اورخلوص کی خوبصورت داستان سمیٹے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی کی نظیر نہیں ملتی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ۔ اقوام عالم میں پاک چین تعلقات کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔پاکستان اور چین باہمی احترام ، محبت اور پیار کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان اورچین کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھورہے ہیں۔ پاکستانی قوم چین کے ساتھ خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔ چین نے ہرمشکل گھڑی میںپاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔ چین نیمحنت، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ اقوام عالم میںاونچا مقام حاصل کیا ہے۔ جدت، ریسرچ اور محنت چینی قوم کی ترقی کا راز ہے۔ دوست کے ساتھ دشمن بھی چین کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے چین جیسا عظیم دوست ملا ہے۔ چینی قوم نے پاکستان کو محنت کا درس دیا ہے اور محنت کا یہ درس آئندہ نسلوں تک لے کر جانا ہے کیونکہ محنت ہی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کایہ عظیم سفر تیزی سے جاری رہے گا اور آگے بڑھتا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں