وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے روابط کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پرکہا کہ مختصر مدت میں برسوں کا کام نمٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں۔پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں۔انتقام نہیں بلکہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close