وزیر اعلی محمود خان کی وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

پشاور(آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرصوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں خصوصا ًضم اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں اگلے مالی سال کے لئے وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں خیبر پختونخوا کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close