کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پشاور (پی این آئی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہیں گے، کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع ہری پور، بٹگرام ،کوہاٹ، کرم، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پشاور، مردان، چارسدہ اور صوابی میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہیں گے، کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close