تعلیمی ادارے کب تک نہیں کھولے جائیں گے؟ وزیر تعلیم نے واضح اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کے باعث سکول نہیں کھلیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہیں وہیں اسکول کھولے جائیں گے۔کوشش کررہے ہیں کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے 5 فیصد کی شرح کو بڑھا دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔ قبل ازیں پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کُھلنے کے حوالے سے اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار دئے گئے تھے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ آنے والے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے بتادیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔جبکہ گذشتہ رات وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کردی تھی۔ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد ہونے کی وجہ سےکی گئی، وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد ہونے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی گئی ہے۔7 جون کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 3 جون کو این سی اوسی کے اجلاس میں ہوگا۔

close