بلوچستان کابینہ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،اہم وزیر نے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ(آئی این پی ) قلمدان واپس لینے پر سردار صالح بھوتانی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے، گورنر بلوچستان نے صالح بھوتانی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ ترجمان گورنرہاوس بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سردار محمدصالح بھوتانی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے جمعہ کو اپنا استعفی گورنربلوچستان کو پیش کیا۔ ترجمان گورنرہاوس کے مطابق گورنربلوچستان نیسردار محمدصالح بھوتانی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی جام کمال نیگزشتہ دنوں سردار صالح بھوتانی سیقلمدان واپس لیا تھا، قلمدان واپس لینے سے قبل سردار محمدصالح بھوتانی وزیربلدیات کی حیثیت سیکام کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے بعد سے ہی وزیر اعلی اور صالح بھوتانی کے درمیان بلدیاتی حکومت کے فنڈز اور ضلع لسبیلہ کے انتظامی افسران کی ردوبدل کے حوالے سے اختلافات تھے۔ سردار محمد صالح بھوتانی طویل عرصے سے کابینہ کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہو رہے تھے۔ صالح بھوتانی کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ کابینہ چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے تھے کیونکہ وزیر اعلی ان کے حلقے میں مداخلت کر رہے تھے اور ان سے مشاورت کے بغیر انتظامی افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close