لاہور (آئی این پی ) ترین گروپ کی اہمیت اور حیثیت سرکاری طور پر تسلیم کر لی گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیرترین گروپ کے وفد نے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات کی، وفد میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی، صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری نذیر چوہان، زوار وڑائچ بھی شامل تھے ۔ملاقات کرنے والوں میں شامل وفد کے ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جب کہ عثمان بزدار کی جانب سے ترین گروپ کے رہنماوں کو مثبت تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی۔ وزیراعلی ملاقات کے بعد ترین گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔۔۔۔
پاکستان دفاعی سازوسامان بنانے والے بڑے ملکوں میں شمار ہونے لگا، جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ نائیجیرین ایئرفورس کے حوالے کردی گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے با ضابطہ طور پر 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کر دیئے، وزیر دفاع نائیجیریا نے کہا نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیتوں کوبڑھانے کیلئے پاکستان کے ممنون ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے نا ئیجیرین ایئر فورس کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر نائیجیرین فضائیہ کے مکودری بیس پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے باضابطہ طور پر نائیجیرین ائیر فورس کے حوالے کر دیئے۔ اس موقع پر نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ر)بشیر مگاشی نے صدر کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سید نعمان علی کو تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل(ر)بشیر مگاشی نے کہا ہم سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے، دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کے لئے پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں، آج ہم پاک فضائیہ سے حاصل کیے گئے جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی نائیجیرین فضائیہ میں شمولیت پر بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایئر مارشل سید نعمان علی کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب نائیجیریا اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ دونوں برادر ممالک مضبوط فوجی تعاون اور باہمی اعتماد کی تاریخی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے کی شمولیت سے نائیجیرین فضائیہ کو حربی فوقیت ملے گی اور منفرد جنگی صلاحیتوں کے حامل فائٹر طیاروں کی یہ کھیپ نائیجیریا کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ ایئر مارشل سید نعمان علی نے اس امر کی بھی یقین دہانی کروائی کہ پاک فضائیہ اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ مستقبل میں بھی نائیجیرین فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں معاون رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق نائیجیریا نے پاکستان سے حاصل کردہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کئے ہیں، یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کوویڈ 19 وبا سے درپیش چیلنجز کے باوجود رواں سال مارچ میں طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں