حیران ہوں اس کو اب تک جوتے کیوں نہیں پڑے، پنجاب کے وزیر نے پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر کو فضول شخص قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر نےپی ٹی آئی کے بڑے لیڈر کو فضول شخص قرار دے دیا۔ گزشتہ روز صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ عمران خان کو جہانگیرترین سے نہیں فیصل واوڈا جیسے فضول شخص سے خطرہ ہے جو کبھی عوام میں نہیں جاتےاس لیے جومرضی آئے تبصرہ کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا سیاست میں نا کچھ لینا نا دینا ہے، حیران ہوں کہ اب تک ان کو جوتے کیوں نہیں پڑے۔دوسری جانب صوبائی وزیر صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، فیصل واوڈا کو الفاظ کامناسب استعمال کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔

بڑےسرکاری محکمے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) ریلوے ملازمین کی کل تعداد کیا ہے؟ کتنے کام کرتے ہیں اور کتنے غیر حاضر رہتے ہیں، اس حوالے سے ریلوے کے وزیر نےایک سرکلر میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین کے کوائف اکٹھے کرنے کے لیے 9 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیوں کے ارکان حاضر ملازمین کو ذاتی طور پر ملیں، تحقیقاتی کمیٹیوں کو 25 مئی تک رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے، تمام ڈویژنل آفیسرز ملازمین کوائف کے سلسلے میں کمیٹیوں سے تعاون کریں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جو کام کرتا ہے وہ ملازمت پر رہے گا باقی گھر جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close