شدید گرمی میں دن بھر کی محنت کے باوجود مال فروخت نہ ہونے پر دلبرداشتہ شخص نے ٹماٹروں سے بھری ریڑھی نہر برد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )حالات کے پیش نظر ہر شخص پریشان نظر آتا ہے، ظاہر پیر کے نوجوان نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹماٹر فروخت نہ ہونے پر غصے سے سارا مال نہر برد کردیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے نوجوان نے سارا دن کی محنت کی بعد بھی ٹماٹر فروخت نہ ہونے پر نہر میں پھینک کر اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ4گھنٹوں سے سبزی منڈی میںآوازیں لگا ہوں لیکن کسی نے ٹماٹرنہیں خریدے مایوس ہو کر نہر میں پھینک دیئے۔ نوجوان نے مزید کہا کہ اتنی محنت کے باجود بھی اپنا اور بچوں کا پیٹ نہ پال سکتا۔مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے۔

بڑےسرکاری محکمے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) ریلوے ملازمین کی کل تعداد کیا ہے؟ کتنے کام کرتے ہیں اور کتنے غیر حاضر رہتے ہیں، اس حوالے سے ریلوے کے وزیر نےایک سرکلر میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین کے کوائف اکٹھے کرنے کے لیے 9 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیوں کے ارکان حاضر ملازمین کو ذاتی طور پر ملیں، تحقیقاتی کمیٹیوں کو 25 مئی تک رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے، تمام ڈویژنل آفیسرز ملازمین کوائف کے سلسلے میں کمیٹیوں سے تعاون کریں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جو کام کرتا ہے وہ ملازمت پر رہے گا باقی گھر جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close