لاہور (پی این آئی) ریلوے ملازمین کی کل تعداد کیا ہے؟ کتنے کام کرتے ہیں اور کتنے غیر حاضر رہتے ہیں، اس حوالے سے ریلوے کے وزیر نےایک سرکلر میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین کے کوائف اکٹھے کرنے کے لیے 9 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیوں کے ارکان حاضر ملازمین کو ذاتی طور پر ملیں، تحقیقاتی کمیٹیوں کو 25 مئی تک رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے، تمام ڈویژنل آفیسرز ملازمین کوائف کے سلسلے میں کمیٹیوں سے تعاون کریں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جو کام کرتا ہے وہ ملازمت پر رہے گا باقی گھر جائیں گے۔۔۔۔۔
پاکستان بھر میں یوم فلسطین آج منایا جارہا ہے
اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں آج یوم فلسطین منایا جارہا ہے جس میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے۔یوم فلسطین کا اعلان جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی قومی سطح پر اس حوالے سے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ سرکاری پروگرام کے تحت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا جس کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جب کہ اقوام متحدہ کے نمائندےکو قومی اسمبلی میں منظورکی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔ ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے بھی آج کے دن احتجاج میں شمولیت اور کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں