لاک ڈائون کی مدت میں 15جون تک توسیع ، کیا کھلے گا ؟ کیا بند رہے گا؟ تفصیل جانیئے

لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب نے کورونا وبا کے تناظر میں لگائے گئے لاک ڈائون کی مدت میں 15جون تک توسیع کر دی،محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاون 20مئی سے 15جون تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن ہوں گے اور تمام کاوبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی،تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹر، پیٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز 24گھنٹے کھلے رہیں گے،کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور تمام قسم کی منڈیوں ( سبزی، پھل،اناج اور مویشی)کو ہفتہ کے 7دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی،تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی، 24اپریل کی رات 12 بجے سے تمام ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پرپابندی برقرار رہے گی جبکہ آوٹ ڈور ڈائننگ، فوڈ کوٹس اور ٹیک آویز کی اجازت ہو گی،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام انڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز پرمکمل پابندی عائد ہوگی تاہم یکم جون سے 150افراد کی گنجائش کے ساتھ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہو گی،صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی ، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے، تمام مزارات اور درباروں پرمکمل پابندی عائد ہوگی، تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو 50فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی،تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے،ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر پابندی ہو گی،اس پابندی میں کرکٹ، گالف، ٹینس اور بیڈمینٹن شامل نہیں، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی،تمام بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان اور اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو 50فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، 22مئی سے تمام بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ کے 2دن ( ہفتہ ، اتوار)مکمل بند رہے گی،مال بردار گاڑیوں ، ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنی حاصل ہے، ٹرین سروس کل گنجائش کے70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہو گا،ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، تمام شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں