پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر میدان مار لیا

بدین(آئی این پی)سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70ماتلی بدین کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کر لیا،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹو 46354ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ جے یو آئی کے گل حسن 6342ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ایس70بدین کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام میں کہا کہ پی پی امیدوار کی کامیابی ضلع بدین کی عوام کی فتح ہے، ماتلی کی عوام نیدھاندلی کوناکام بنایا، سلیکٹڈ کو بھی مسترد کر دیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کوضمنی انتخابات میں مسلسل شکست ہورہی ہے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اورحواری ضمانتیں ضبط کراچکے ہیں، موجودہ صورتحال سلیکٹڈحکمرانوں کیلئے آئینہ ہے،انہوں نے کہا کہ خان صاحب نوشتہ دیوار پڑھو اور گھرجا، پی پی عوام کے حقوق کی لڑائی لڑرہی ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

ن لیگ کو اس حال پر کس نے پہنچایا؟شیخ رشید نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، نہ کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے نہ کسی وزیر کو نکالا جارہا ہے، ترین گروپ بجٹ میں ہر صورت حکومت کو ووٹ دے گا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہیں، مجھے تو تختہ دار پر لٹکا دیں لیکن میں ملک نہیں چھوڑوں گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ کو اس حال میں پہنچانے میں مریم نواز کا کردار ہے ، شیخ رشید نے حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دو سے تین ہفتے میں کھولنے کا اشارہ دے دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں