اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، نہ کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے نہ کسی وزیر کو نکالا جارہا ہے، ترین گروپ بجٹ میں ہر صورت حکومت کو ووٹ دے گا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہیں، مجھے تو تختہ دار پر لٹکا دیں لیکن میں ملک نہیں چھوڑوں گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ کو اس حال میں پہنچانے میں مریم نواز کا کردار ہے ، شیخ رشید نے حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دو سے تین ہفتے میں کھولنے کا اشارہ دے دیا۔۔۔۔
پیمرا نے ویب چینلز کی رجسٹریشن کے لیے شکنجہ تیار کر لیا
فیصل آباد (آئی این پی) پیمرا نے ویب چینلز یو ٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کے لیے شکنجہ تیار کر لیا دپولیس صحافیوں کے پریس کارڈ چیک کرسکے گی تفصیل کے مطا بق پو لیس اب ویب چینلز یو ٹیوب چینلز کے صحافیوں کے پریس کارڈ چیک کر ئے گی۔ پیمرا سے رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں سیکشن 468, 459, 471 تحت ایف آئی آر درج کی جائیگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں