کورونا پابندیاں، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

پشاور(آئی این پی)محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں اور مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹس ہفتے میں دو دن مکمل بند رہیں گی،حکم نامے کے مطابق ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا،محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی انڈور، شادی بیاہ یا دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، یکم جون سے 150مہمانوں کے ساتھ شادی بیاہ کی آئوٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس میں انڈور سروس پر پابندی ہوگی، 22 مئی سے ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی، 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت سیاحت کو کھول دیا جائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے، ریسٹورنٹ میں آٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close