بجٹ کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کس کو سونپی جائیگی؟ بڑا نام سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں پنجاب سے علیم خان کو ساتھ لے کر گئے، اس سطح پر کیے جانے والے فیصلے دوستی یاری نہیں بلکہ ایک واضح اشارہ ہوتے ہیں، بجٹ کے بعد عبدالعلیم خان کو پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ مجھے ایسا لگا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عبدالعلیم خان کو دورۂ سعودی عرب پر ایسے ہی لے کر نہیں گئے، بلکہ اس سطح پر کیا جانے والا فیصلہ ایک واضح اشارہ ہوتا ہے کہ اب تبدیلی آنے والی ہے۔پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے طاہر ملک نے مزید کہا کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد عثمان بزدار کو تبدیل کر کے عبدالعلیم خان کو نیا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بجٹ تک پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدل سکتے ہیں، لیکن ابھی تک جو میرے پاس معلومات ہیں وہ یہ ہیں کہ عثمان بزدار بجٹ تک وزیراعلیٰ ہیں، ممکن ہے اُنہیں تبدیل کر دیا جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بذات خود عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا تھا اور وہ اُن پر پورا اعتماد کرتے ہیں۔ متعدد مواقع پر انہوں نے عثمان بزدار کی کارکردگی سے ناخوش عوام اور تحریک انصاف کے اراکین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ عثمان بزدار وسیم اکرام پلسثابت ہوں گے، تاہم اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اُن کے اِس بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب عثمان بزدار کے اقتدار کا سورج غروب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ سینئر صحافی طاہر ملک نے عبدالعلیم خان کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close