راولپنڈی(پی این آئی )مقامی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف دائر کیا گیا 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس خارج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین سمگلر کہنے پر وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس دائر کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نقیب شہزاد کی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف حنیف عباسی کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ بار بار طلبی کے باوجود حنیف عباسی نہ تو خود پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکے جس پر عدالت نے عدم ثبوت و حاضری کی بنا پر کیس خارج کردیا۔اس سے قبل حنیف عباسی کو شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دائر کیس میں اشتہاری ملزم قرار دیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں